|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2019

کوئٹہ:  کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کا سر حدی شہر چمن کا دورہ۔ قبا ئلی عما ئدین،سیا سی، زعماء اور سو ل انتظا می افسران سے ملا قا ت۔ سر حدی تجا رت، آمد ورفت، اور سیکورٹی صو تحا ل کا جا ئزہ لیا تفصیلات کے مطا بق کما نڈر سد رن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے سر حد شہر چمن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل فر نٹیئر کور بلو چستان (نا رتھ) میجر جنرل فیاض حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دورا ن پیڈ کوارٹر فر نٹیئر کور چمن سکا ؤ ٹس میں کما نڈر سدر ن کما نڈکو سر حد ی نگر انی اور امن وامان کی مجموعی صو رت حال پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔

کما نڈر سدر ن کما نڈ نے باب دوستی گیٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات فور سز کے جوا نوں سے ملا قات کی کمانڈر سدر ن کما نڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے چمن اور قلعہ عبد اللہ سے تعلق رکھنے والے قبا ئلی عما ئدین، عوا می نما ئند وں اور سول انتظا می افسران سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سر حد ی شہر چمن کا دورے کا مقصد با ہمی خیا لات کا تبا لہ کر نا،اعتماد کے رشتے کو مضبوط کر نا اور علا قے کے عما ئد ین کی قیمتی مشو روں سے صو بے میں امن و اما ن کے حا لات اور سیکورٹی میں بہتر ی کی کو ششوں کو مزید مو ثر کر نا ہے۔

کما نڈر سدر ن کما نڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشر ف نے کہا کہ صو بے میں عوام دہشتگر دی کی لعنت کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کیلئے سیکورٹی فو رسز سے بھر پور تعا ون کر یں تا کہ دہشتگر دوں کی جانب سے صو بے کے پر امن ما حو ل کو سبو تا ژ کر نے کی کو ششوں کو آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے انہوں نے کہا کہ پا ک۔افغا ن سر حد پر رہنے والے لوگ محب وطن ہیں اور سیکورٹی فور سز کے سا تھ ان کا تعاون قا بل ستا ئش ہے۔ اس مو قع پر قبا ئلی عما ئدین اور معتبرین نے قیام امن کیلئے پاک فوج، ایف سی اور دیگر قا نون نا فذ کرنے والے اداروں کی کو ششوں اور قر با نیوں کو سر ا ہتے ہو ئے کمانڈر سدر ن کما نڈر لیفٹینٹ جنرل وسیم اشرف کو علا قے کو درپیش عوامی مسا ئل سے آگاہ کیا۔