خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ممبر قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ علم کے نور سے منور ہوئے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتی،طلباء علم کے حقیقی فلسفہ کے سمجھتے ہوئے علم حاصل کریں کیونکہ شعور کی بنیاد ہی علم کو قرار دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ انٹر کالج وڈھ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پرنسپل انٹر کالج وڈھ پروفیسر محمد اسحا ق باجوئی نے رکن قومی اسمبلی کو کالج کے جملہ مسائل سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کالج کے زیر تعمیر عمارت میں کام کا رفتار سست روی کا شکار ہے جس پر بی این پی کے سربراہ نے سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھکیدار کو سختی سے تاکید کی کہ وہ بلڈنگ کا بقایہ کام جلدی مکمل کر یں۔
سردار اختر جان مینگل نے انٹر کالج وڈھ کے طلباء کے مطالعاتی دورے کے لئے پانچ لاکھ اور کالج لائبریری کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی این پی سربراہ نے کہا کہ علم وہ ہتھیار ہے جس کے زریعے نہ صرف اقوام کامیابی کے منازل طے کرتے ہیں بلکہ وہ معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام بھی حاصل کرتے ہیں میں بلوچ قوم کے نوجوانوں خصوصاً طلباء سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خود کو علم کی نور سے منور کریں علم کی نور سے منور ہونا کسی خالی ڈگری کا نام نہیں بلکہ اس میں محنت اور قابلیت کا عنصر ضرو ر شامل ہوں کیونکہ آج مقابلہ کا دور ہے۔
دریں اثناء بی این پی کے سربراہ نے عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کا رتبہ سب سے اعلیٰ ہے ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس معاشرے میں ایک استاد کو والد کا مقام حاصل ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ اساتذہ کرام بھی اپنی پوری توجہ طلباء کو علم کی نور سے منور کریں ہمیں اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ باقی صوبوں کے نسبت بلوچستان کے اساتذہ کرام کافی مسائل و مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اساتذہ کے مسائل کا حل بی این پی کے منشور کا حصہ ہے۔
دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر آعلی بلوچستان ورکن قو می اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے گورنمنٹ بوائزہائی سکو ل سارونہ کے (EMIS CELL)کے ٹھیکیداار کی جانب سے سولر سسٹم کی عدم انسٹالیشن کا نوٹس لیتے ہوئے ہائی سکول سارونہ کے انچارج سے رابطہ کرکے تفصیلات معلوم کی اور آفیسران سے بات کرکے سسٹم بحال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
یاد رہی کہ محکمہ ایجوکیشن بلوچستان کی طرف سے ضلع خضدارکے 7 سکولوں میں (?EMIS CELL?)کی منظوری دی گئیء تھی ان سات سکولوں سارونہ سکول بھی شامل ہے،لیکن ٹھیکدار نے دیگر 6 سکولوں میں سسٹم مکمل کرکے سارونہ کے سکول کے سولر سسٹم کو انسٹال نہیں کیا تھا۔