دالبندین: رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے ایک بیان میں ڈی سی چاغی کی رویے کے خلاف سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی میں بلوچستان رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی BRDS پورے ڈسٹرکٹ میں مختلف یونین کونسلز میں غریب عوام کی فلاو بہبود کیلئے کام کرنا چاہتا ہے۔
مگر اس این جی اوز کو تین مہینوں سے اپنی آفس کھول کر تمام سرکاری پراسس مکمل کرکے ڈی سی و کمشنر رخشان ڈویڑن سے ملاقات کرنے کے باوجود ڈی سی چاغی این او سی جاری نہیں کررہا افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ ڈی سی چاغی عوام دشمن پالیسی اختیار کرچکا۔
جو کبھی قبول نہیں کرینگے ڈی سی کا رویہ عوام کے ساتھ درست ہونا چائیے نہ کے عوامی کاموں میں مداخلت کرے ہم عوام کی نقصان کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے چیف سیکرٹری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اگر ڈی سی چاغی کے اس عوام کْش پالیسی کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا اور بی آر ڈی ایس کو NOC جاری نہیں کیا گیا تو ان کے خلاف قومی اسمبلی میں آواز اٹھاوں گا جس کی تمام تر ذمہ داری ڈی سی چاغی پر عائد ہوگی۔