حب : جمعہ خان ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر اشوک کمار ہلاک ہوگے پولیس کے مطابق واقعہ کے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی روڈ جمعہ خان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ہندو تاجر اشوک کمار زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے تاجر کو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا رستہ میں دم توڑ گیا تاجر کے قتل پر ہندو برادری نے ہسپتال میں احتجاج کیا قتل لے خلاف احتجاج کرکے روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا گیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تاجر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئے مظاہر کی قیادت سابق وائس چئیرمین میونسپل کارپوریشن حب لالہ یوسف، تاجر ملوک چند لاسی، صدر تاجر برداری خورشید رند، ممنان افغان کررہے تھے اے سی حب کپیٹن (ر) مہر اللہ بادینی اور اے ایس پی حب نوید عالم نے مظاہرین سے مذکرات کیا مظاہرین کے مطالبہ ماننے پر احتجاج ختم کردیا گیا۔