|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی میں پاور پلانٹ کی سالانہ شیڈون کے دوران مقامی مزدوروں کو بے دخل کرنے ودیگر صوبوں سے لیبر منگوانے پر مزدروں کا احتجاج اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئررہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ میں سالانہ شیڈون کے دوران پاور پلانٹ میں ضروری کام کے سلسلے میں سینکڑوں کی تعداد میں دیگر صوبوں سے مزدور منگوانے اور مقامی مزدوروں کو نظر انداز کرنے کے خلاف مقامی مزدوروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

اوچ پاور پلانٹ کی پالیسی کے خلاف نعرے بازی بعدازاں بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئررہنما وزیراعلی بلوچستان کے مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے مذاکرات اور مزدروں کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ نے اوچ پاورپلانٹ کی انتظامیہ سے مزدورں کی درخواست پر جواب طلب کر لیا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہاکہ مقامی مزدوروں کو اوچ پاور پلانٹ میں روزگار دینے کے بجائے دیگر صوبوں سے مزدور لانا بلوچستان عوامی پارٹی کے نعرے کے خلاف ہے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی مقامی مسائل مقامی افراد پراستعمال کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے اوچ پاور پلانٹ کے غیر منصفانہ فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔