کوئٹہ: کوئٹہ اور اندرون صوبہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 سیکورٹی فورسز اہلکاروں سمیت8 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے۔ پولیس لیویز اورنامہ نگاران کے مطابق اتوار کو کوئٹہ ایئر پورٹ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
ایئر پورٹ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے دالبندین سے نمائندے کے مطابق دالبندین فرنٹیئر کور کی گاڑی اسماعیلی لانڈھی کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا جسکی سبب دو سیکورٹی اہلکاروں عبد القادر اور عزیز الرحمان جان بحق ہوگئے اور سپائی گل امیر،نوید،سیف الرحمان،عامر،سید علی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا جب کہ جان بحق ہونے والے سپائی عبد القادر،اور عزیز الرحمان کو انکے آبائی گاؤں کرک اور کوہاٹ روانہ کردیا اور باقی زخمیوں کا تعلق مختلف صوبوں سے ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سیکورٹی اہلکار زائرین کی کانوائے کو پہنچانے کے بعد واپس دالبندین جارہے تھے کہ کہ اسماعیلی لانڈھی کے قریب کوچ کے ساتھ ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔
چمن سے نمائندے کے مطابق کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ درہ کوڑک کے مقام پر اتوار کے صبح ڈمپر گاڑی اور ٹیکسی کار کے درمیان خوفناک حادثہ ہوا جس میں ایک مقامی شخص سمیت تین افغانی شہری موقع پر ہی جان بحق ہونے کے ساتھ 2افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کیاگیا بعد میں کوئٹہ ریفر کیا گیا۔
جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت شراف الدین ولد عبد الجبار،ابراہیم ولد نامعلوم،نجیب اللہ ولد دارو خان،امان اللہ ولد باز محمد اور زخمیوں کی شناخت عرفان ولد محمد یوسف،نصیب اللہ ولد بہرام سے ہوئی ریسالدار میجر نصیب اللہ اور نائب ریسالدارحنیفیاء کے سربراہی میں لیویزموقع پر پہنچ گئی اور ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ پنجگور میں گاڑی کی ٹکر سے7 سالہ بچہ سمیع جاں بحق ہوگیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مستونگ سونا خان کی حدود میں کوچ کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔
دکی سے نمائندے کے مطابق ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے کراھی میدان میں 2 پک اپ گاڑیوں کے تصادم میں نصیب اللہ، رضاء، ملک جان اور سرور گاڑی کی ٹکر سے7 سالہ بچی محمد زخمی ہوگیا۔ حب سے نمائندے کے مطابق انچارج سی آئی اے حب سرکل انسپکٹر نورالسلام نے خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی کی جانب جانے والی الٹو کار نمبر MLE: 3344 میں خفیہ خانوں میں چپائی گئی 4کلوگرام چرس اور 3کلوگرام شیشہ برآمد کرکے تین اسمگلروں عبداللہ اور محمد عمر کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔