|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2019

تربت: آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کی کال پر تربت میں بد امنی، چوری، ڈکیتی اور پے در پے قتل کے واقعات کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام کارباری مراکز، مارکیٹس، دکانیں،بنک، پرائیوٹ اسکولز اور دفاتر بند رہے۔

انجمن تاجران تربت، کیچ بار ایسوسی ایشن اور پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی تھی۔ تربت میں بد امنی، چوری، ڈکیتی اور قتل کے پے در پے واقعات کے خلاف پیر کوآل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں، بنک، دفاترصبح سے شام گئے تک مکمل بند رہے،ہڑتال کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول سے بہت کم رہی۔

آل پارٹیز کے رہنماؤں نے شہر میں گشت کرکے ہڑتال کی نگرانی کی اور ہڑتال کامیاب بنانے پر تاجر برادری سمیت پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور کیچ بار ایسوسی ایشن کو مبارک باد دی۔ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کے باعث تمام پرائیوٹ اسکولزپیر کو بند رہے۔

کیچ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت میں عدالتی کاروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کے سبب وکلاء برادری عدالتی کاروائیوں میں پیش نہیں ہوئے۔