کوہلو: سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کا ضلع لورالائی کے علاقہ چمالنگ کا دورہ،مری قبائل کے ہزاروں افراد نے نوابزادہ گزین مری کا شایان شان طریقے سے استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری نے ملک دولے خان پوادی، حاجی, گولی پیردادنی,کمانڈر ہزار خان پتوانی کی خصوصی دعوت پر مری اور لونی قبائل کے سرحدی حدود ضلع لورالائی کے علاقہ چمالنگ کا دورہ کیا۔
نوابزادہ گزین مری سے ہزاروں افراد نے ملاقات کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مری قبائل اپنے آپسی مسئلوں کو حل کر اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں مری قبائل کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بشرط کہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔
تب ہی تو ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اس موقع پر مری قبائل کے معتبر وڈیرہ ربنواز مری، وڈیرہ اصغر مری چیف آف مری حاجی خیر محمد عرف راہزن مری،وڈیرہ غلام حیدر عالیانی، بھاگیا عالیانی، وڈیرہ حاجی احمد نواز مری،وڈیرہ آصف مری،حاجی نور دین مری موجود تھے۔