گوادر: ماہی گیر نمائندوں اور چائینز کمپنی کے مابین اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چائنا قونصلیٹ کے ممبر اور بلوچستان اکنامک فورم کے چیئر مین سر دار شوکت پو پلزئی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ماہی گیروں کو در پیش مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اجلاس میں ماہی گیرنمائندوں نے مشرقی ساحل پر ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے پر بریج اور بر یک واٹر کی تعمیر میں ہونے والے غیر معمولی تاخیر پر اپنے گہری تشو یش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں چائنیز حکام اور سر دار شوکت پو پلزئی نے ماہی گیروں کو یقین دلایا کہ تر قیا تی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لیئے بھی اقدامات زیر غور ہیں سوشل سیکٹر کے منصوبوں کے تحت ماہی گیروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین باؤ ژنگ دیگر چینی حکام اور ماہی گیرنمائندوں خداداد واجو اور یو نس انور سمیت دیگر شریک تھے۔