|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2019

گوادر: گوادر ماسٹر پلان کے منصوبہ کی منظوری 2050تک دی گئی ہے۔ گوادر شہر کی پرانی آبادی کو ری لوکیٹ نہیں کیا جائیگا۔ شہر کی قد یمی حیثیت کو مزید مسلمہ بنانے کے لیئے تاریخی مقامات کی تز ئین و آرائش کی جائے گی۔ پہلے سے قائم فٹبال اور کرکٹ اسٹیڈ یم کو جد ید خطوط پراستوار کیا جائے گا۔ سیوریج لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال میں مکمل کیاجائے گا۔ 75کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج لائن کے دوسر ے فیز کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

گوادر شہر کے تربت ماڈل سٹی کی طرز پر ترقی دی جائے گی۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیئے گر ینری کوفروغ دیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار ادارہ ترقیات (جی ڈی اے) گوادر کے چیف انجینئر حاجی سید محمد بلوچ نے اپنے دفتر میں مقامی صحافیوں کو بر یفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ماسٹرپلا ن کا منصوبہ منظور ہوچکا ہے جو 2050تک نافذ العمل رہے گا۔

لیکن ماسٹر پلان کے منصوبے میں گوادر شہر کی پرانی آبادی کو ری لوکیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ جی ڈی اے یہاں پر کشش منصوبے شروع کر ے گی گوادر تاریخی مقامات کے حوالے سے زرخیز ہے یہاں اومانی دور کی نشانیاں اور قدیم دور کے مزارعات سمیت تاریخی مقامات موجود ہیں جو گوادر شہر کی قدیم ثقافتی ورثہ کو ترجمانی کرتے ہیں جی ڈی اے ماسٹر پلان میں ان تاریخی مقامات اور قدیم ثقافتی ورثہ کو محفوظ کرنے کے لیئے ان کی پرانی حیثیت کی بحالی کے منصوبے پر کا م کر ے گی۔

انہو ں نے کہا کہ جی ڈی اے ماحولیات کے تحفظ اور گرینری کے فروغ کے منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے گر ینری کے لیئے مختص جگہ پر شجر کاری کی جارہی ہے اور درخت اگائے جارہے ہیں اور گر ین بیلٹ بھی بنا یا جارہا ہے تاکہ سر سبز اور شاداب گوادر کو سامنے لا یا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گواد رکے بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم اور سنیٹر اسحاق کرکٹ اسٹیڈ یم کو بھی جد ید خطو ط پر استوار کرنے کے لیئے منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

2کروڑ وپے کی لاگت سے بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم کو ماڈل اور جد ید طر ز کا اسٹیڈیم بنائینگے جبکہ کرکٹ اسٹیڈ یم کی تعمیر اور توسیع پر 85لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر شہر میں پہلے فیز کے تحت جاری 57کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج لائن کی تعمیر کامنصوبہ رواں سال دسمبر میں مکمل ہوگا جو کہ 6کلو میٹر طویل ہے جبکہ دوسرے فیز کے تحت تقریباً16کلومیٹر طویل سیوریج لائن کے منصوبے پر بھی بہت جلد کام شروع کیاجائے گا جس کاآ غاز ملافاضل چوک سے شروع ہوکر تھانہ وارڈ تک جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت سیوریج لائن کے بند ہونے کی جوشکایات مل رہی ہیں اس کی وجہ سیوریج لائن میں کوڑا کرکٹ پھینکنا ہے اگر شہر ی تعاون کریں تو سیوریج لائن میں خرابی پیدا نہیں ہوسکتی سیوریج لائن کی صفائی کے لیئے سنیٹری عملہ تعنیات کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید ہاشمی ایونیو (ایئر پورٹ روڑ) سمیت شہر میں کشادہ شاہرائیں تعمیر کی جائینگی میر ین ڈرائیو کو وائی موڈ تک چوڑا بنائینگے لیکن اسپیس کی کمی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں جس کے لیئے شہریوں اور دکانداروں کا تعاون درکا ہوگا تاکہ گواد رکی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور گوادر شہر میں یہ منصوبہ بندی ما ئیکرو پلاننگ کے تحت کی جائے گی جس میں تربت ماڈل سٹی کے طرز پرمتاثر ہونے والے گھروں اور دیگر متاثرہونے والے املاک کی تز ہین و آرائش کی جائے گی۔

جبکہ میر ین ڈرائیو کے ایک مقام بھی تربت ماڈل سٹی منصوبہ کی طرز پر تعمیرات کی جائینگی۔ ملا فاضل چو ک پر جد ید طرز کا مونومنٹ تعمیر کیا جائے گا تاکہ باہر سے آنے والے لوگ اور سر ما یہ کار گوادر کی طرف مائل ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر ماسٹر پلان کے منصوبے پر کام شروع ہونے سے گوادر انشاء اللہ تر قی یافتہ شہر کے طو رپر ابھر کرسامنے آئے گا اور یہاں پر بنیادی سہولیات اور دیگر قسم کی ترقیاتی منصوبے مربوط اور پائیدار منصوبہ بندی کے تحت شرو ع کیئے جائینگے۔