|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2019

کوئٹہ: جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنونیئرہدایت اللہ پیرزادہ نے جامعہ بلوچستان میں مبینہ طورپرطلباء وطالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

کہ اس کے ذمہ داروں کوسخت سے سخت سزادیاجائے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روزحافظ حسن شباب،محمدعارف ودیگرکے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں مبینہ طورپرطلباء وطالبات کوہراساں کرنے سے متعلق واقعے سے پشتون بلوچ معاشرے کاسرشرم سے جھک گیاہے جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق ادوارمیں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

اورجامعہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں چند عناصرملوث پائے گئے جوکہ آض بھی اعلیٰ عہدوں پرفائزہیں، اس طرح کے واقعات میں اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں وگرنہ جامعہ کاسول انتظامیہ اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی موجودہ حکومت تعلیمی اداروں میں فحاشی اورمنشیات فروشی کادھندہ چلانے کامغربی ایجنڈہ لے کرآئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق تمام محرکات کوسامنے لاکرذمہ داروں کوسخت سے سخت سزادی جائے،جمعیت طلباء اسلام اس ضمن میں بہت جلد تمام طلباء سیاسی تنظیموں کااجلاس بلاکرمتفقہ طورپرتحریک چلانے کااعلان کرے گی۔