خضدار: نیشنل پارٹی، بی این پی و دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر سینئر اراکین کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، رئیس علی احمد بلوچ، سابق بلدیاتی نمائندہ امیر بخش بلوچ، رئیس صالح سمیت بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنان نے بی اے پی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی،سردار بلند خان غلامانی، بشیراحمد جتک، سردار عزیز محمد عمرانی، نذیر احمد نتھوانی، میر عتیق الرحمن ساجدی، عبدالصمد کردو دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر میر فیاض زنگی جو،میر عبدالقیوم ساسولی، وڈیرہ محمد صالح جاموٹ،میر ظفر زنگی و دیگر موجو دتھے۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج خضدار میں بلوچستان عوامی پارٹی ایک سمندرنماء قافلہ بنتی جارہی ہے جس میں بڑی تعداد میں سینئر تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان اور ورکرز شامل ہورہے ہیں، ہماری سیاسی توانائی کے لئے اس طرح سیاسی ورکرز کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہی ہماری جماعت کی کامیابی کا مظہر ہے، مستقبل بھی بی اے پی کا ہے، عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
ہم عوام کی اس پذیرائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ وہ ہم پر ہماری جماعت پر اعتماد کا اظہار کرکے شمولیت اختیار کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ رئیس علی احمد اللہ بخش اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں ان کے آنے سے ہمیں مذید حوصلہ ملا ہے۔
اور اس ہماری جماعت مذید مضبوط اور فعال ہوگی۔میں سب کویقین دلاتا ہوں کہ میں نے جس طرح ماضی میں یہاں کے عوام کے لئے کام کیا ہے آئندہ بھی اسی طرح کام کرتا رہونگا، میں کوئی ایم پی نہیں تاہم اس کے باوجود اس بار ایک ارب روپے سے زائد رقم خضدار میں مختلف عوامی مسائل کے مختص کروادیا ہے۔
نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر بی اے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے نمائندہ رئیس علی احمد مینگل سابق بلدیا تی نمائندہ امیربخش بلوچ، رئیس محمد صالح سمیت دیگر شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا ہم بی اے پی کی عوام دوستی اور آغا شکیل احمددرانی کی خدمات کو دیکھ کر اس جماعت میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، اس جماعت میں اپنی توانائیاں اسی طرح صرف کرتے رہیں گے ہم دل و جان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے بلدیاتی و عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کو مذید فعال اور مضبوط بنائیں گے۔
دیگر شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں میں نذیراحمد عبدالرحیم محمد عمر نصر اللہ منیراحمد رشید احمد علی احمد گل حسن اعجاز احمد احمد، احمد اسد اللہ گزگی مینگل، حاجی محمد خان محمد رمضان، علی اکبر محمد موسیٰ، بی این پی سے رئیس محمد صالح سابق ڈسٹرکٹ کونسلر رئیس محمد ابراہیم، شمس الدین محمد حمزہ علی احمد و دیگر اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔