|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2019

قلات: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ قلات ایک تاریخی شہر اور ہمارا گھر ہے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کیا جائے گا زمینداروں کے مسائل حل کئے جائیں گے سیوریج سسٹم کو بہتر بنا نے کی ضرورت ہیں۔

گیس پلانٹ کے لیے بات کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہی در بار میں زمیندار کسان اتحاد کے صدرآغا لعل جان احمد زئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی کو دورویہ کرنا نا گزیر بن چکا ہے حادثات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ قومی شاہراہ کو ڈبل کیا جائے اور انشاء اللہ اس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قلات میرا گھر ہے اس شہر سے میرا براہ راست تعلق ہے یہاں کے زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ قلات میں سیوریج کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سوچنا ہو گا انہوں نے کہا کہ سردیاں آ رہی ہیں اور قلات سردترین علاقہ ہے گیس کے مسلے کو حل کرنے کے لیے گیس پلانٹ کے لیے کوشش کرونگا تاکہ قلات میں گیس پریشر کا مسلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے۔