کو ئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے پرائیویٹ ہسپتال،اتائی ڈاکٹرز،کلینک.لیبارٹریریز ومیڈیکل اسٹورز نے جناح روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے۔کاشف بلڈ بنک کو ذائدالمیعاد بلڈ اور بغیر سکریننگ اور پیتھالوجسٹ نہ ہونے کی بنیاد پر سیل کردیا یاد رہے اسے پہلے بھی وارننگ دینے کے باوجود یہ بلڈ بنک والے غیر قانونی کام میں مصروف رہے جناح روڈ پر 2 لیبارٹریوں نیشنل لیب اور ایاز لیب کا ایکسرے اور الٹراساونڈ پورشن بھی سیل کیا۔
وزیر اعلی بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے پرائیویٹ ہسپتال،اتائی ڈاکٹرز،کلینک و میڈیکل اسٹورزکے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی کی سربراہی میں کمیٹی نے جناح روڈ پر، 3 میڈیکل اسٹور سے غیر رجسٹرڈ دوائیاں اور کینولے بھی ٹسٹ کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے لئے سیمپل لیکر کیس درج کئے۔
اس سلسلے متعدد کو وارننگ بھی جاری کردیاہے اور 15دن کے اندر اندر تمام لوازمات مکمل کرکے تحریری شکل میں ڈی جی آفس میں جمع کروانے کے نوٹس جاری کر دیا ہے۔اس موقع پرچیئرمین صوبائی بورڈ ڈرگ کے چیئرمین اسد خان کاکڑ،سینئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ بھی موجود تھے۔