|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2019

مستونگ: مستونگ کے نواحی علاقوں کلی ریگ کلی تیری کاریز سیف اللہ کلی سر بند و دیگر علاقوں میں گیس کی انتہائی کم بلکہ پریشر بلکل نہ ہونے کی برابر ہے گیس حکام کی بے حسی اور لاپروائی کے باعث متاثرہ علاقوں کے عوام کو سردیوں کی اس سیزن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزکورہ علاقوں کے گیس صارفین نے سراوان پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ گیس حکام کی جانب سے مین وال سے گیس کی کم پریشر رکھنے کی وجہ سے گیس ہیٹرز اور بلب بھی جلانے کی قابل نہیں رہے ہے جبکہ سوِئی سدرن گیس انتظامیہ ماہانہ صارفین سے ہزاروں روپے کی بل وصول کرنے کے باوجود مزکورہ علاقوں کے غریب عوام کو صیح معانوں میں گیس فراہم کرنے کے بجائے خوار و زلیل کر رہے ہیں۔

انتہائی کم پریشر کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات درپیش آنے کے ساتھ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔جو کی ظلم و زیادتی کی انتہاء ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہیں کہ گیس انتظامیہ کی جانب سے آئے روز مین وال کو کم اور زیادہ کرنے سے گیس کے کئی میٹرز جام بھی ہوچکی ہیں جن کو تبدیل کر کے صارفین کے بلوں میں بھاری بھرکم جرمانہ بھی لگاتے ہے۔

متاثرہ علاقوں کے گیس صارفین نے کہا کہ ہم سوئی سلدرن گیس کمپنی کے صوبائی جنرل مینجر سے اپیل کرتے ہے کہ مقامی گیس انتظامیہ کی اس غیر منصفانہ اور غریب کش رویے کا سخت نوٹس لے کر گیس پریشر بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔۔ بصورت دیگر ہم خواتین و بچوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر بلاک کر دینگے جسکی تمام تر زمہ داری مستونگ کے نا اہل زونل مینجر پر عائد ہو گئی۔