کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے سریاب ڈگری کالج میں زیر تکمیل لائبریری کا معائنہ کیااس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے احمد نواز بلوچ نے کہا کہ ڈگری کالج کی لائبریری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
اہل سریاب کے علمی کارواں کواپنی تاریخ کی پہلا بڑا لائبریری دلوانے میں کامیا ب ہوئے ہیں جس سے بیک وقت سینکڑوں طلباء کے علاوہ دیگر علم دوست افراد مستفید ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ کتابوں سے انسان کا رشتہ پرانا اور لازوال ہے گو کہ آج جدید ٹیکنالوجی نے کتب بینی کو متاثر کیا ہے لیکن کتب کی اہمیت اپنی جگہ من و عن موجود ہے۔
لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ٹیکنالوجی اور کتب کا توازن برقرار رکھیں کیونکہ لائبریری ہی وہ جگہ ہے جہاں لوگ اپنے علمی پیاس بجھانے آتے ہیں اور نت نئے خیالات دریافت کرتے ہیں اگر ہمیں کسی قوم اور ثقافت کو جاننا ہے تو لائبریری ہی وہ جگہ ہے جہاں سے ہمارے علم اور معلومات میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان لائبریری آئیں اور کتب بینی کے علاوہ اپنے مختلف امتحانات کی تیاری بھی کریں تاکہ انکے ذہنوں کی آبیاری ہوسکے انہوں نے کہا ادب کا سیاست، ثقافت، معیشت کو سمت دینے میں اہم کردار ہے۔
اور ادب سے تعلق رکھنے والے باشعور طبقے کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم اپنے حلقے میں مختلف تقاریب کے انعقاد کو لائبریری کے مکمل ہوتے ہی یقینی بنائیں گے تاکہ انکی علمی بحث و مباحثے سے صحت مندانہ روحجان کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے لائبریری کو سہولیات فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
اور پہلی فرصت میں مختلف شعبہ جات کی کتابیں مثلاً تاریخ,،خغرافیہ، سائنسی،سماجی، ادبی اور دیگر علوم کی کتابیں فراہم کرنے کا عہد کیا اس حوالے سے مزید انکا کہنا تھا کہ ڈگری کالج کے لائبریری کو ہونے کے بعد سریاب کو سردار عطاء اللہ مینگل لائبریری کا تحفہ دیں گے جسکا پی سی ون مکمل ہو گیاہے اور عنقریب مذکورہ لائبریری پر کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔