ڈھاڈر: کچھی یوتھ اتحاد کے زیر اہتمام صدر منظور بلوچ کی قیادت میں بلوچستان یونیورسٹی جنسی ہراسمنٹ اسکینڈل کے خلاف پریس کلب ڈھاڈر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا قبل ازیں شاہی چوک سے ریلی نکالی گئی۔
جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور بینر،پلے کارڈ اٹھاکر وی سی اورحکومت بلوچستان کی خلاف شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب ڈھاڈر تک مارچ کیا اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کچھی یوتھ اتحاد کے صدر منظور بلوچ، جنرل سیکرٹری علی گولہ، منیراحمد بولانی، عبدالحئی گولہ اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بلوچستان یونیویرسٹی اسکینڈل صوبہ میں میں تعلیمی نظام کو مزموم سازش کے ذریعے تباہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بچیوں کوہراساں کرنے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے حکومت بلوچستان تاریخ کے اتنے بڑے جنسی اسکنڈل پر محض کمیٹی بنانے پر ہی اکتفا کررہی ہے جو کہ اسکینڈل کو دبانے کی سازش ہے وی سی اس جنسی اسکینڈل میں ملوث ہے۔
جامعہ بلوچستان کے سربراہ کو کسی طور معاف نہیں کیا جائے یہ ہمارے بچیوں اور بچوں کی مستقبل اور عزت ننگ ناموس کا سوال ہے یونیورسٹی واقعہ کے بعد کوئی بھی شخص کی غیرت گوارہ نہیں کریگا کہ وہ کسی طور اپنے بچوں کو یونیورٹی کے ہاسٹل میں چھوڑدے انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اصل محرکات عوام کے سامنے لائیں جائیں اور کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
d-17