|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2019

خضدار: ممتاز سیاسی و سماجی کارکن گورنمنٹ ہائی سکول سارونہ کے سائنس ٹیچر رشید اعظم ایڈووکیٹ ایک ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بدھ کے روز کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی میت تدفین کے لئے خضدار لائی جا رہی ہے رشید اعظم ایڈووکیٹ بزرگ سیاسی شخصیت ماما مولا بخش گزگی مینگل کے فرزنداور ریڈیو پاکستان خضدار کے جمیل احمد گزگی کے ؓبڑے بھائی تھے دماغی ملیریا کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے کومہ میں اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج تھے ان کے انتقال سے تعلیمی میدان میں خضدار کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔