|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2019

قلات: قلات کے علاقے نیمرغ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد متوفی کو فائرنگ کر کے قتل کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیا تھا قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کی یونین کونسل نیمرغ کے علاقے سمالو سے ایک شخص کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

متوفی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو ویرانے میں پھینک دیا گیا تھا اطلاع ملتے ہی قلات لیویز نعش کو تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو قلات پہنچا دیا جہاں متوفی کی شناخت لعل خان ولد رحیم خان قوم ساسولی سکنہ نیمرغ کے نام سے کی گئی ہے۔

قلات لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں