|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2019

خضدار : متحدہ اپوزیشن کی جانب سے خضدار سے ریلیاں اسلام آباد کے لیئے روانہ ضلع بھر سے چھوٹی چھوٹی ریلیاں مرکزی جلوس میں شامل۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمیعت علما اسلام کے ضلعی نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی،ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری،وڈیرا عبدالخالق موسیانی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور صوبائی نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل کی قیادت میں اتوار کی علی الصبح ریلی اسلام آباد کے لیئے روانہ ہو گئی اس سے قبل ضلع بھر کے مخلف علاقوں سے ریلیاں گزشتہ شب خضدار پہنچ گئی تھیں یہ ریلیاں مرکزی جلوس میں شامل ہوگئیں۔

صوبہ بھر سے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے لیئے کوئٹہ پہنچیں گی جے یو آئی کے قائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی اسلام ااباد میں آزادی مارچ حکومت کی دھڑن تختہ کرکے واپس ہوگی