کو ئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈپر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ دہوار کالونی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد آصف ولد نظرمحمد کو قتل کردیا اورفرارہوگئے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔