تفتان: سیندک پراجیکٹ سے نکالے گئے ملازمین نے بازار سے سیندک کراس تک پیدل ریلی نکالی اور سیندک کراس پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیندک پروجیکٹ انتظامیہ ایم آر ڈی ایل نے مائنیگ ڈپیارٹمنٹ میں کام کرنے والے ملازم محمد یوسف کو بغیر نوٹس کام سے فارغ کر دیا کمپنی میں شامل دیگر دوست جب اس کے بارے معلومات کرنے گئے تو 30 دیگر ملازمین کو بھی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا اور رات گئے انھیں تفتان منتقل کر دیا جس پر برطرف ملازمین نے بازار سے سیندک کراس تک پیدل واک کیا اور سیندک کراس پر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا سیندک سے آنے والے تمام آمدورفت کو جام ہوگئی گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطرف ملازمین محمد یوسف و دیگر نے کہا کہ بلاجواز اور بغیر فراغت نوٹس کے ہمیں نکالا گیا ہے واضح رہے کہ کچھ مہینے پہلے ہم نے اپنی تنخواہوں کے متعلق احتجاج کیا تھا ایم ڈی سیندک پراجیکٹ حاجی رازق سنجرانی نے کمیٹی بنا کر مسئلہ حل کردیا تھا اور میں خود اس کمیٹی کا ممبر بھی ہوں مگر کل بغیر کچھ بتائے مجھے لیویز گاڑی میں بٹھا کر تفتان بھیج دیا گیا کہ آپ ملازمت سے فارغ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم ہے پراجیکٹ اس طرح ہمیں نوکریوں سے نکال نہیں سکتا آخر ہمارا قصور کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا گیا ہے ہم پرامن طور پر اپنا احتجاج کرتے رہیں گے۔