کوئٹہ : آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت320 گرام پیڑہ30 روپے کرنے اور مجسٹریٹس کی جانب سے کئے گئے۔
جرمانے کی رقم5 لاکھ روپے واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر5 دنوں میں مطالبات نہیں مانے گئے تو تندور بند کرکے آزادی مارچ میں شامل ہوجائیں گے اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم خلجی، صدر حاجی رضا محمد خلجی، حضرت گل، علی خان، سیر محمد اور دیگر نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ2 ماہ قبل100 کلو والی آٹے کی بوری4200روپے میں فروخت ہورہی تھی جو اب5500 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ روٹی کی قیمت وہی پرانی ہے دوسری طرف مجسٹریٹ صاحبان نے بغیر کسی وجہ کے5 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے میٹروپولیٹن کو حق حاصل نہیں کہ وہ جرمانہ وصول کرے انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے جس کیلئے ہر محاذ پر لڑیں گے۔