|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2019

تربت:  ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی بندش سمیت زمبیاد گاڈیوں کو پکڑنے کے خلاف تمپ میں احتجاج، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی اور پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا۔گزشتہ 20 دنوں سے ایرانی ڈیزل کے کاروبار پر حکومت کی جانب سے عائد کی گئی۔

پابندیوں کے خلاف اور تیل بردار ایرانی ساختہ زمبیاد گاڈیوں کو اجازت نا دینے پر تمپ میں گزشتہ روز آل سیاسی پارٹیز، انجمن تاجران تمپ، یکٹیوسٹ اور عوام کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی تمپ کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا آخر میں لیویز اور پولیس تھانے کے سامنے جمع ہوا جہاں پر مظاہرین نے دھرنا دیا۔

بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے بی این پی مینگل کے رہنما نصیر گچکی، BNP عوامی کے امین قریش، انجمن تاجران کے حمل آسکانی اور اخترعمر کی سربراہی میں مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات ہوئے جس کے بعد انتظامیہ پکڑے گئے تمام زمبیاد گاڈیوں کو چھوڑ دیا اور ایرانی تیل کے کاروبار سے متعلق اعلی حکام سے بات چیت کی یقین دہانی کرادی۔