|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2019

خضدار: پاک آرمی کی جانب سے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے خضدارٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر و مرمت مکمل اور جدید مشینری کی سہولت فراہم کی گئی، ہسپتال کی رونق میں اضافہ اور مریضوں کے لئے مذید آسانیاں پیدا ہوگئیں تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی کی ذاتی دلچسپی سے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بلوچستان میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں خضدار میں قائم ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جو کہ ٹیچنگ ہسپتال کے نام سے منسوب ہے۔خضدار میں قائم علاج و معالجے کے اس مرکز ٹیچنگ ہسپتال میں پاک آرمی نے ایف سی کے ساتھ مل کر دس کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے، پورے ہسپتال کی تعمیرو مرمت، ہسپتال آنے والے مریض اور ان کے تیمار داروں کے لئے شیڈ تعمیر کروایاگیا ہے جس سے ہسپتال کی رونق میں بے حد اضافہ ہواہے، ہسپتال میں مختلف امراض کی تشخیص اور علاج کے لئے جدید مشینری ہسپتال کو فراہم کی گئی ہے۔ہسپتال میں انسٹومنٹ کی جوکمی تھی وہ کمی پورہوگئی ہے۔

ہسپتال کو ای سی جی مشین، الٹراساؤنڈ مشین، آپریشن تھیٹر کے لئے ضروری مشین، سیکشن مشین سمیت دیگر جدید طرز کی سہولیا ت ہسپتال کو فراہم کیئے گئے ہیں، ہسپتال میں برقی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں پورے ہسپتال کو سولر سسٹم پر منتقل کردیا گیا، کولڈ اسٹوریج بنایا گیا ہے، ہسپتال کی خوبصورتی میں اب کافی حد تک اضافہ بھی ہوا ہے اور اس میں مریضوں کو سہولیات بھی دستیاب ہوگئیں ہیں۔

اس حوالے سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر محمد اسماعیل زہری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف کی خواہش اور ذاتی دلچسپی سے پاک آرمی کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں خطیر رقم خرچ کرنا حوصلہ افزا اقدام اوراہم پیش رفت ہے، یہ ہسپتال کافی عرصہ پہلے قائم ہوا تھا تاہم اس میں وہ جدید مشینری نہیں تھی اور نہ ہی اس کی مرمت کی گئی تھی۔

قبل ازیں مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اب جوخطیر رقم ہسپتال میں خرچ ہوئی ہے اس سے ہسپتال کی رونق میں بے حد اضافہ ہوا ہے، ہسپتال میں سبزہ زار لگایا گیا ہے، سولر سسٹم کی سہولت دی گئی ہے۔

ہسپتال میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جدید مشینری بھی ہسپتال کو فراہم کی گئی ہے، جس سے مرض کی فوری تشخیص اور مریضوں کا علاج ممکن ہوجات اہے،یہاں مریضوں کے لئے شیڈ بنائے گئے ہیں،جس سے مریضوں کو سائبان کی سہولت میسر آگئی ہے، اور بہت ساری ضروتیں ہیں جو ہسپتال کو پہنچائی گئی ہے اور بہت سارے کام تھے جو ہسپتال میں کیئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال میں اتنی رقم خرچ کی گئیں ہیں اور سہولیات فراہم کیئے گئے ہیں۔