|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2019

سبی: سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی معیار کو مذید موثر بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے،محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے ان بھرتیوں سے اساتذہ کی کمی پورا کیا جائے گا،کلسٹر فنڈز کے تحت اسکولوں کی ضروریات کو پور اکر رہے ہیں ان فنڈز کے خرچ سے بہتری بھی نظر آرہی ہے، اساتذہ اپنی فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں دورے کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو،پرنسپل سکول ہذا حافظ اسد الحق،محمد اسلم اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے قبل ازیں سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان محمد طیب لہڑی کی سکول آمد پر بوائزسکاوٹ کے دستے استقبال کیا اور بینڈ کے دستے نے سلامی دی۔

اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان محمد طیب لہڑی سکول کے مختلف کلاس روم کا معائنہ کیا اور طلباء سے مختلف سوالات کئے اور ادارہ ہذا سے سکول کے متعلق مسائل دریافت کئے اس موقع پر پرنسپل حافظ اسد الحق نے سکول کے در پیش مسائل سے آگاہ کیا سیکرٹری ایجوکیشن نے یقین دلایا ان کومسائل کو جلد حل کئے جائیں گے۔

بعد ازیں سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان محمد طیب لہڑی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد آن گراونڈ جاکر اساتذہ سے ملوں اور ان کے مسائل معلوم کروں اور ان کے تجویز کی روشنی میں ان مسائل کو حل کروں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں محکمہ تعلیم کے 16000ہزار اسامیاں ہیں ان میں 2100پوسٹ پبلک سروس کمیشن اور 9500پوسٹ سی ایس ڈی پی کے تحت محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔

ان بھرتیوں سے اساتذہ کی کمی پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کلسٹر فنڈز کے تحت تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پور اکر رہے ہیں ان فنڈز کے خرچ سے بہتری بھی نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی فرائض احسن طریقے سے نبھائے ڈیوٹی نہ دینے والے اورغیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کر رہے ہیں۔