|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2019

کوئٹہ : کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش وجزبے سے منائی جائیگی، شہر کے مختلف علاقوں نے13چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے جلوس کی سیکورٹی کے لئے 2863پولیس اہلکار معمورہونگے جبکہ ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار تعینات ہونگے۔

ایس پی سیکورٹی محمد نعیم اچکزئی کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 13 کے قریب میلاد جلوس برآمد ہونگے جلوس کی گزرگاہوں پر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جلوس کے روٹس کی سی سی ٹی و ی کیمروں سے نگرانی کے علاوہ فضائی نگرانی کی جائیگی۔ بلند عمارتوں اور پہاڑوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ان کے مطابق جلوس کے شرکاء واک تھرو گیٹس سے گزر کر باچا خان چوک پر ہونے والے مرکزی اجتماع میں شرکت کرینگے۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ہفتہ کے روز مختلف بازاروں میں قائم نعلین مبارک جھنڈیاں، بیجز فروخت کرنے والے اسٹالز پر خریداروں کا رش رہا مساجد اور گھروں اور محلوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

نزرونیا ز کے سلسلے میں پکاوان کی دکانوں پر بھی لوگوں کر رش لگ گیا گھروں میں بھی خصوصی طور پر نذر ونیاز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو آج موبائل فون سروس بند رکھنے کیلئے مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 9بجے سے رات 8 بجے تک بند رکھی جائے