لورالائی: بخاری ہاوسنگ سکیم کٹوی موڑ کے رہائشی پولیس کلرک محمد ثاقب اعوان جو زیارت میں تعینات تھا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائر نگ کرکے اپنی والدہ بہن اور بیوی کوقتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔
لورالائی پولیس کے ایس ایچ او عبدالرحمن لونی نے اپنی نگرانی میں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی منتقل کیں جوپوسٹ مارٹم کے بعد وراثا کے حوالے کردی گئیں مزید تفشیش لورالائی پولیس کررہی ہے۔
دریں اثناء اس المناک واقعے کے بعد پوری لورالائی کی فضا غم میں ڈوبی نظر آئی کیونکہ لورالائی کی تاریخ میں آج تک اس طرح کا افسوسنا ک واقعہ اس سے قبل پیش نہیں آیا۔