مچھ: پہاڑوں کی بیٹی بلوچستان کی سپوت سعیدہ فدا کی عالمی ککس باکسنگ کی دنیا میں مسلسل کامیابی نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی ککس باکسنگ کی عالمی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب سعیدہ فدا کی ٹاکرا بھارتی باکسر کیساتھ ہوگا۔
جنون محنت لگن تجہسس کامیابی کا ایک اہم زریعہ ہے قوم اور والدین کی دعائیں ہماری ساتھ ہے بلوچستان کی خواتین باصلاحیت اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں کسی سے کم نہیں انہیں مواقع ملے تو ناممکن کو ممکن بنادے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن فتح کیلئے پر امید ہوں۔
باکسر سعیدہ فدا کا مچھ کے مقامی صحافی عمران سمالانی کیساتھ ایک نشست اظہار خیال پہاڑوں کی دامن میں واقع مچھ کا مقامی رہائشی ہزارہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والی مرحوم کوئلہ کان کن فداحسین کی بیٹی سعیدہ فد ا ڈائفو باکسنگ کی دنیا میں ایک بہترین باکسر کی نام سے پہچانی جاتی ہے اور اس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے عالمی سطح پر کک باکسنگ ٹورنامنٹس میں نمایاں پوزیشن لے کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
جنوری 2019میں آزربائیجان میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کی 2019ہی میں ایران میں ہونے والی ایونٹ میں تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئی اسطرح بلوچستان اور پاکستان کی سطح پر ٹورنامنٹس میں انکی نمایاں پوزیشن رہی ہے عالمی سطح کی ٹورنامنٹس میں مسلسل کامیابی کے بعد اب نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل کک باکسنگ ٹورنامنٹ کیلئے منتخب ہوئی ہے اور نیوزی لینڈ میں پہاڑوں کی بیٹی بلوچستان کی سپوت پاکستان کی نمائندگی کرے گی وہاں ان کا ٹاکرا بھارتی باکسر سے ہوگا سعیدہ فدا نے اپنی مسلسل کامیابی کا راز تجہسس انتھک محنت لگن فیملی اور قوم کی دعائیں قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جہد مسلسل کامیابی کا نام اور ایک زریعہ ہے یہاں کی خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں لیکن انہیں اپنی صلاحتیں منوانے کا مواقع میسر نہیں جس کی وجہ سے وہ روایتی زندگی پر ہی انحصار کرتی ہے۔
مختلف کھیلوں کی دنیا میں بلوچستان کی مرد اور خواتین نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے جو روز روشن کی طرح عیاں ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ یہاں پر ٹیلنٹ کو سپورٹ نہیں جس کیوجہ سے کھیلوں پر رجحان کا جو سلسلہ ہے معدوم ہوتے جارہے ہیں انھوں نے بتائی کہ 22نومبر کو نیوزی لینڈ میں عالمی سطح پر ہونے والی کک باکسنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لینے جارہی ہے قوم اور والدین کی دعائیں ہماری ساتھ ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔