ژوب: واپڈا کے ناروا بجلی کی غیر اعلانیہ 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کم اولٹیج اور بجلی کی انکھ مچولی کے خلاف ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شرکاء نے چیف کیسکو اور مقامی واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرہ سے تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی سنیئر نائب صدر سید افضل شاہ مندوخیل بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائز فضل امین مندوخیل تحریک انصاف ضلع شیرانی کے رہنما راز محمد شیرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب میں ایک ماہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ 18گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ انکھ مچولی اور اولٹیج میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے جس کاروباری اور گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی۔
ژوب عوام کی بار بار احتجاج سے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے جو حکومت اور چیف کیسکو کیلئے ایک سوالیہ نشان ہیں جب تک ژوب میں واپڈا کے ایس ڈی او اور مقامی ملازمین کی ٹرانسفر نہیں ہو پاتی ژوب میں بجلی کا مسئلہ جوں کا توں رہے گا۔
چیف کیسکو واپڈا ایس ڈی او اور مقامی اہلکاروں کو فوری طور پر ٹرانسفر کیاجائے اور ایک ایماندار ایس ڈی او کی تعیناتی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ واپڈا ژوب میں ڈیجیٹل میٹر نصب کررہا ہے جو کہ یہ ڈیجیٹل میٹر سندھ اور پنجاب میں ناکام ہوچکے ہیں جو ژوب کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔
انہوں نے کور کمانڈر بلوچستان اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ژوب عوام کو بجلی کی طویل ناروا غیر اعلانیہ 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ انکھ مچولی اور کم اولٹیج سے مکمل نجات دلائی جائے ایس ڈی او اور مقامی اہلکاروں کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ موجودہ ایس ڈی او بجلی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ژوب کے عوام مزید طویل لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔