ڈھاڈر : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے آبی وسائل و توانائی ایم پی اے کچھی پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے ڈھاڈر لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی ڈھاڈرکے جاری واٹر سپلائے سکیمات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آذاد خان خجک، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر گل منیر مگسی اور دیگر قبائلی معززین بھی تھے بھی اس موقع پر ڈھاڈر کے ذرائع ابلاغ کے نماؤندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھی کے عوام کو انکی بنیادی حقوق اور سہولیات سے جان بوجھ کر محروم رکھا گیا ہے اجتماعیت کی بجائے انفرادیت کو ترجیح دی گئی اور ضلع میں چند عناصر کے علاوہ عوام کا حقوق مال غنیمت سمجھ کر لوٹا گیا اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے گئے ہم نے اقتدار میں آتے ہی قلیل عرصے میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈھاڈر سمیت ضلع کچھی کے تمام لوگوں کو آبنوشی کے منصوبے کی تکمیل کر کے لوگوں جلد صاف اور شفاف پانی میسر کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ آبنوشی کے تمام منصوبوں کو سولر پر منتقل کیا جارہا ہے جس سے واٹر سپلائے تمام علاقوں کو ہمہ وقت پانی میسر کرے گا اس سے قبل بجلی کے واجبات اور کم وولٹیج کی بنا پر پانی سپلائے میں دشواریاں تھیں جو کے اب حل ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ اس طرح کاایک اور منصوبہ شوران تا بھاگ واٹر سپلائے میگا پراجیکٹ کا بھی بہت جلد افتتاح کیا جائے گا جس سے بھاگ کے عوام کو صاف اور شفاف پانی میسر آئیگا اور بھاگ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پایا تکمیل ہوجائے گاآخر میں انہوں نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ اور چیف آفیسر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری تمام ترقیاتی کاموں کی تکمیل کر کے لوگوں کو جلد از جلد پانی فراھم کیا جائے اور بچھائے گئے تمام پائپ لائنوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔