|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2019

خضدار: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار آغا محمد یوسف نے ایگل پولیس اسکواڈ خضدار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، ایگل فورس اسٹریٹ کرائم،منشیات،ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی ہے جو عوام کے لئے مددگار ہو گا۔

ڈی آئی جی آغا محمد یوسف اور ایس ایس پی خضدار سید گل خان آفریدی کا مشترکہ پریس بریفنگ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی خضدار عبدالغفور کرد،ایس ایچ او سٹی عطاء اللہ جاموٹ،ایس ایچ او صدر گل حسن پندرانی سمیت دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے۔

ڈی آئی جی قلات رینج آغا محمد یوسف اور ایس ایس پی سید گل خان آفریدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کافی کوششوں کے بعد ہم عوام کو یہ خوشخبری دے رہے ہیں کہ خضدار شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے پولیس ایگل اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ایگل اسکواڈ خضدار شہر میں اسٹریٹ کرائم،منشیات،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر امور پر کام کرئے گی ابتدائی طور پر اس فورس میں بیس آفسران و جوان تعینات ہونگے جن کو مجموعی دس موٹر سائیکلیں اسلحہ و ضروری آلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

ایگل اسکواڈ کے حوالے سے خضدار سٹی اور صدر تھانوں کو مختلف بیٹس میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں چھ بیٹس سٹی تھانہ اور چار بیٹس صدر تھانہ میں تشکیل دیا گیا ہے ڈی آئی جی قلات رینج نے بتایا کہ چونکہ اسٹریٹ کرائم کرنے والے مجرمان زیادہ تر موٹر سائکلیں استعمال کرتے ہیں جبکہ عموعی طورپر پولیس گاڑیوں کا استعمال کرتی ہے جس سے ملزمان فائدہ اٹھاکر فرا ر ہو جاتے ہیں۔

اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے اور ملزمان کو فرار ہونے کا موقع نہ دینے کے خلاف ایگل فورس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور یہ فورس کوئک رسپانس بھی دے گی مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایس ایس پی خضدار سید گل آفریدی نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی قلات رینج کی کوششوں کے بدولت آج ہم ایک ایسی اسکواڈ کی تشکیل میں کامیاب ہو گئے جس کی خضدار شہر میں اشد ضرورت تھی میں اس فورس کی تشکیل اور عملی طور پر کام کے آغاز سے خضدار میں ہم اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں کامیاب ہونگے اور اس کے درس نتائج عوام کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام فورسیز کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں ہمیں امید کہ جس طرح عوام الناس اسی طرح پولیس کی مدد کرتے رئینگے کیونکہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کے دشمن ہے اور سماج دشمن عناصر سے قانونی طریقے سے نمٹنے کے لئے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔

قبل ازیں ڈی آئی جی قلات رینج اور ایس ایس پی خضدار نے ایگل فورس کے جوانوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کئے اور ساتھ میں ڈی آئی جی قلات رینج آغا محمد یوسف اور ایس ایس پی خضدار سید گل خان آفریدی خود موٹر سائیکل چلاتے ہوئے شہر کا گشت کیا ڈی آئی جی خضدار آ غا یوسف نے مزید بتا کہ وقت اور حالات کے ساتھ جرائم کی نوعیت میں بھی تبدیلی آرہی ہے اس لیئے ہم بھی ان جرائم سے نمٹنے کے لیئے جدید پلان بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نا مسائد حالات کے باوجود پولیس بہتر کام کررہی ہے۔