|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2019

تربت: گرلز ڈگری کالج تربت کے طالبات ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم، سینکڑوں طالبات کا تعلیم چھوڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

کوشقلات، پٹانکہور، تنزگ، زرگپت، گوکدان اور ڈنک میں گرلز ڈگری کالج کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی سہولت ختم کرنے کے بعد سینکڑوں طالبات کی تعلیم چھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ان علاقوں میں اس سے قبل گرلز کالج کی جانب سے بس ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت مہیا کی گئی تھی جس کے باعث طالبات کی بڑی تعداد آسانی کے ساتھ کالج جاتی جسے کالج کی بسیں واپس ڈراپ کرتی تھیں۔

سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک کی جانب سے گرلز اور بوائز کالج میں طلبہ و طالبات کے لیئے ٹرانسپورٹ کی مد میں بسیں مہیا کی گئیں جو شاہرک اور دوسری جانب کلاتک تک جا کر طلبہ و طالبات کو مفت سہولت پہنچاتی تھیں لیکن موجودہ حکومت کے آنے کے بعد گرلز کالج کو ٹرانسپورٹ کی مد میں شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی باعث گرلز کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کے لیئے ٹرانسپورٹ کی سہولت واپس لے گئی جس سے یوسی کوشقلات اور یوسی گوکدان سمیت متعدد علاقوں کے طالبات کے لیئے تعلیم برقرار رکھنا کھٹن ہوتا جارہا ہے خدشہ ہے کہ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں طالبات اپنی تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوجائینگے۔