کراچی: لیاری عوامی محاز کا ایک اجلاس 13 نومبر بروز بدھ منعقد ہوا اس اجلاس میں لیاری کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی جس میں مزید کام جاری ہیں تعلیم کے حوالے سے کمیٹی کا فیکٹ فائنڈنگ مشن جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد لیاری عوامی محاز تعلیم کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کریگی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 23 نومبر 2019 بروز ہفتہ شام چار بجے لیمارکیٹ چوک پرمنظم اور پرامن طریقے سے مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
لیاری عوامی محاز نے لیاری میں بسنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔