|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2019

کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کے دس سے زائد فیڈرز بند ہونے سے شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے بارش کے بعد شہر میں بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔

،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وادی کوئٹہ میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا کوئٹہ شہر میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم بھرہم ہوگیا دس سے زائد فیڈرز بند ہونے سے شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے،دوسری جانب بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کانظام متاثر ہونے سے جناح روڈ،سمنگلی،زر غون روڈ سمیت کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں سریاب روڈ،سیٹلائٹ ٹان،مشرقی بائی پاس،پشتون آباد،موسی کالونی میں گیس پریشر کی کمی کی بھی شکایات سامنے آئیں کوئٹہ کے علاوہ بارکھان،لسبیلہ،مستونگ،خضدار،کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد،دکی سمیت شمالی بلوچستان میں بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، پشین،ڑوب، قلات، سبی، خضدار، بارکھان اور لسبیلہ کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔