کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا 82واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں پرووائس چانسلرز، ڈین فیکلٹیز، شعبہ جات کے سربرہاں، ڈائریکٹر کالجز، کنٹرولر امتحانات، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا رکھا گیا۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز، شعبہ جات کی کارکردگی، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز، تعلیمی، مالی معاملات سمیت مختلف امور زیر غور لائے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا چائیے۔ اور اس کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم سب کو اپنے تمام تر توانائیاں یونیورسٹی کی ترقی اور تعلیمی معیار کے لئے سرف کرنا ناگزیرہے۔اور یقیناََ جامعہ کو مالی مشکلات درپیش ہیں۔ جس کے سدباب کے لئے ایچ ای سی، صوبائی حکومت اور چانسلر کو مطلع کیا گیا ہے۔ تاکہ یونیورسٹی کے تعلیمی معاملات کو بہتر طور پر سرانجام دیئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے جس میں صوبے کے ہزاروں غریب طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کی جارہی ہے۔ اور انہی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے دیگر علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسز میں تعلیم کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔
کیونکہ جامعہ کا اصل مقصد علم و تحقیق کوفروغ دینا اور وہ کسی بھی تعلیمی رکاوٹ کو خاطر میں نا لاتے ہوئے اپنے اصل مقاصد کی جانب گامزن رہے گا۔اجلاس میں مختلف معاملات پر بحث و مباحثہ ہو ا اور آئندہ کے لاء عمل اور تعلیمی بہتری کے لئے اپنے اپنے مثبت رائے پیش کی گئیں۔آخر میں وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔