گوادر : آل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادر کا اجلاس گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکٹر یٹ میں زیر صدارت نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و کنو ینر آ ل پارٹیز گوادر فیض نگوری کے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع گوادر کے مختلف ایشو زیر بحث لائے گئے جس میں غیر قانونی ٹر الرنگ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، جی ڈی اے گوادر کی اسامیوں پر تقر ریوں، بلوچستان ایمپلائیز ہاؤسنگ اسکیم اور منشیات فروشی کی بڑھتی ہوئی وباء شامل تھے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ سے لاتعلق رکھنے والے ٹرالرز محکمہ فشر یز اور ٹرالر ز مافیا کی ملی بھگت سے مچھلیوں کی غیر قانونی شکار کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندری حیات کی نسل کشی ہورہی ہے اور ماہی گیروں کے روزگار پر منفی اثرات پڑرہے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سر دیو ں کے موسم میں بجلی کااستعمال کم ہوتا ہے تعجب ہے کہ موسم تبدیل ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ جی ڈی اے گوادر نے مختلف اسامیوں پر تقر ریوں کا اعلان کیا ہے جس کے لیئے ضرور ت اس امر کی ہے کہ ان اسامیوں پر ضلع گوادر کے مقامی امید واروں کو ترجیح دی جائے جس میں میرٹ کا خیال رکھا جائے اگر مقامی نوجوانوں کی حق تلفی ہوئی تو اس کا ذمہ دار جی ڈی اے ہوگا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گوادر میں ماضی میں سرکاری رہائشی اسکیموں پر بندر بانٹ کی شکا یات موجود ہیں بالخصوص بلوچستان ایمپلائیز ہاؤ سنگ اسکیم کے نام پر یہاں کے مقامی ملازموں کو مستحق نہیں سمجھا گیا اب بھی محکمہ تعلیم، صحت اور دیگر اداروں سے وابستہ مقامی ملازمین کی گزشتہ دو سال سے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع ہیں۔
اگر حکومت بلوچستان ایمپلائیز ہاؤسنگ پر دوبارہ عمل درآمد کرتا ہے تو سب سے پہلے یہاں کے مقامی ملازمین کی ان درخواستوں کو نمٹا ئے بصورت دیگر بلوچستان ایمپلائیز ہاؤسنگ اسکیم کو بیو روکریسی کا خوش کرنے کاحربہ سمجھا جائیگا جو قابل قبول نہیں ہوگی۔ اجلا س میں کہا گیا کہ گوادر اور نواح میں منشیات کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور جگہ جگہ منشیات کے اڈے قائم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد منشیات کی لت میں مبتلا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تاہے کہ متعلقہ ادارے اس وباء کے خلاف موثر کاروائی کرنے گریزاں ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان ایشو زکے حوالے سے آل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادر اپنی جدو جہد جاری رکھے گی جبکہ عوامی مسائل کو اجا گر کرنے کے لئے 10دسمبر کو سمینار منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس میں بی این پی (عوامی) کے ضلعی صدر و ڈپٹی کنو ینر آل پارٹیز نبی بخش بابر بی این پی (مینگل) کے ضلعی صدر کہد ہ علی بلوچ، نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر ناگمان عبدل، سید گوادری، ولید مجید،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے نائب امیر مولانا عبدالھادی، پی پی پی کے ضلعی صدر افضل جان، نز یر بلوچ، پی این پی (عوامی) کے ضلعی صدر عبدالرحمن پیر بخش،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد، نائب صدر غلام مصطفی رمضان، جماعت اسلامی کے رہنماء شکیل کے ڈی اور انجمن تاجران گوادر کے رہنماء حاجی شوکت شریک تھے۔