قلات: قلات میں بجلی اور گیس بحران کے خلاف آل پارٹیز کا اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس میں بی این پی مینگل بی این پی عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت بی این پی کے ضلعی رہنماء احمد نواز بلوچ نے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج مورخہ 18 نومبربروز پیر صبح دس بجے گیس کی بندش کے خلاف سوئی گیس کمپنی قلات کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی اور کیسکو قلات کے صارفین سے لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجود صارفین کو مطلوبہ سہولت مہیا کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں بہت صبر کیا گیا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہیں قلات میں سوئی گیس کی مکمل بحالی اور بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جارہے رہیگا۔