|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی: تمبو، بابا کوٹ، ربیع کینال منجھوشوری سمیت اندروں اور بیرون میں گندم اور سبزی کے باغات متاثر محکمہ ذراعت غیر فعال، آفیسر گھر بیٹھے تنخواہ لینے لگے، آفس میں ملازم مزے لوٹنے لگے۔

زمیندار سراپا احتجاج نصیر آباد کے علاقوں تمبو، بابا کوٹ، منجھو شوری، ربیع کینال اندروں اور بیرون میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کردیا کروڑوں کی تعداد میں ٹڈی دل کی آمد سے زمیندار پریشان ہیں آسمان پر ٹڈی دل کالے بادلوں کی طرح اڑتے نظر آرہے ہیں جبکہ درختوں، زمینوں، فصلوں اور باغات میں ہر طرف ٹڈی ہی ٹڈی نظر آ رہے ہیں۔

ٹڈی نے آتیہی گندم کی فصلوں، ٹماٹر، پیاز اور مٹر کے باغات کو کھانا شروع کردیا ہے جبکہ زمیندار اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیوں کو بھگانے کے لیے مختلف طریقوں سے کوشش کر رہے ہیں جن میں ہنگامی بنیادوں پر زہریلی دوائیوں کے اسپرے شامل ہیں جبکہ کچھ زمیندار ڈھول بجا کر اور ہوائی فائرنگ کر کے ٹڈیوں کو بھگا رہے ہیں۔

زمینداروں نے محکمہ زراعت کے خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت مکمل طور پر غیر فعال ہے محکمہ ذراعت کے آفیسر آفس میں مزے سے بیٹھے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے۔