|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2019

کو ئٹہ: دکی کے علاقے انزر گٹ کے علاقے سے اغوا ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہرنائی کے علاقے تور خان سے برآمد زخمی ہونے والا ایک نوجوان بھی چل بسا۔گزشتہ روز انزر گٹ کے علاقے سے اغوا ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ہرنائی کے پہاڑی علاقے تور خان سے برآمد ہوگی۔

ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق دونوں افراد کو ذبح کرکے قتل کئے گئے ہیں۔جسکے بعد انکی لاشیں تور خان کے پہاڑی علاقے میں گہری کہائی میں پھینک دی گئی تھی۔لاشیں لیویز فورس نے کہائی سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہرنائی منتقل کردی گئی ہیں۔

لاشوں کی شناخت نعمت اللہ اور حبیب اللہ کے نام سے ہوگئی۔دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والا نوجوان زکریا بلوچ کوئٹہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ کل انزر گٹ کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بنا پر فورسز کے وردی میں ملبوس افراد نے سیشن کورٹ لورالائی میں پیشی کرکے دکی جانے والے افراد کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی تھی۔

جسمیں موقع پر دو افراد ہلاک تین زخمی ہوگئے تھے جبکہ مسلح افراد دو افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جنکی لاشیں آج برآمد ہوگئی.واقعے میں جانبحق ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ کلی جنگل دکی میں ادا کردی گء نماز جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ،سردار محمد اکبر خان ناصر علاقے کے سرکاری آفیسران اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔