خضدار: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدرسابق ایم این اے و جنرل (ر) میر عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی حد تک توہے تاہم کردارہمیں کہیں بھی نظر نہیں آرہاہے، جام وزیراعلیٰ تین نسلوں سے اقتدار پر براجمان ہے تاہم لسبیلہ کی پسماندگی ان کی کاکردگی کوعیاں کرتی ہے، لسبیلہ کے عوام ان پر کافی مہربان ہے۔
دو مرتبہ دادا یک بار والد اور اب یہ خود وفاقی وزارتوں سے لیکر وزیراعلیٰ کے عہدے تک آئے ہیں تاہم ضلع لسبیلہ بلوچستان کے تمام اضلاع سے پسماندہ ترین ضلع ہے، اور حب میں دھول و مٹی کا راج ہے، یہ ضلع کراچی سے قریب تر ہوتے ہوئے بھی ملک کے کیپیٹل سٹی کی بوتک اس ضلع کو نہیں لگی ہے، وجہ یہی خاندان کا اقتدار پر رہنااور عوام کو پسماندہ رکھنا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا اپنا ہی ضلع ان کی کارکردگی کی گواہی دے رہاہے کہ وہ کس حد تک بلوچستان ترقی دے سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ خضدار کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی چیف محمد نورزہری،مسلم لیگ (ن) ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری عطاء اللہ موسیانی،چیئرمین عبدالحی زہر ی، اعجاز احمد زہری، سکندر زہری،محمود چنال،میر منظوراحمد چنال و دیگر موجود تھے، ا س سے قبل ریٹائرڈ جنرل میر عبدالقادر بلوچ ایک روزہ دورے پر خضدار آئے جہاں انہوں نے وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروٹوکول آفیسر اعجاز احمد زہری کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سابق ایم این اے میر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے پاکستان کو جو وزیراعظم ملا ہے ان کی سیاست نفرتوں کو ابھار دینے، انتشارپھیلانے اور گالی دینے سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے، دماغی توازن بھی کام نہیں کررہاہے، ان کو علم تک نہیں ہے کہ صبح کیا کہہ رہاہے اور شام کو کیا کہہ رہاہے، وزیراعظم ملک کا مقدس آئینی اور بالا عہدہ ہے اور اس عہدے پر قوم گزشتہ ڈیڈھ سال سے ایک ایسے شخص کو برداشت کررہی ہے کہ جن کی زبان اور کردار سے آج تک ملک و قوم کو فائدہ پہنچنے کی بجائے نقصان، مصائب اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے اپنی نااہلی کی وجہ سے ملک کو کس نھج پر پہنچادیا ہے، ملکی معیشت کس حد تک گرچکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہواہے، غربت اور پسماندگی تیز رفتاری سے بڑھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ دنیاء کی تاریخ میں کہیں کسی ملک کو ایسا وزیراعظم ملا ہو جو کہ پاکستانی قوم کی قسمت میں یہ آیا ہے اور ملک میں تباہی کا سامان مہیا کررہاہے۔
عمران خان اگر مذید اقتدار پر رہے تو ملک کو جونقصان ملے گا اس کا ازالہ کرنا مشکل سے مشکل ترین بن جائیگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر ریٹارئرڈ جنرل میر عبدالقادر بلوچ نے بلوچستان حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں حکومت کس قدر عوام کے مفادات کے لئے کام کررہی ہے اس کا اندازہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے آبائی ضلع لسبیلہ سے ہی اخذ کیا جاسکتا ہے جو کہ صوبے کا سب سے زیادہ پسماندہ ضلع ہے، ضلع لسبیلہ کو اللہ تعالیٰ نے بے حد وسائل سے نوازا ہے تاہم اس کے باوجودہ وہاں کے مسائل، وہاں کے عوام کی پسماندگی و غربت زدہ ہونا، ناخواندگی سب سے زیادہ عروج پر پہنچنا یہ سب انہیں کی وجہ سے ہے۔
جام خاندان تین نسلوں سے اقتدار میں ہیں تاہم انہوں نے لسبیلہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کیا کام کیا جو کہ یہ پورے بلوچستان میں کار کردگی دکھانے کے دعوے کررہے ہیں لسبیلہ پسماندہ ترین ضلع ہے جس کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس کوئی وژن نہیں ہے جب وہ اپنا حلقہ انتخاب درست نہیں کرسکتا ہے وہاں ان کی کار کردگی صفر ہے تو وہ بلوچستان کے دیگر اضلاع اور وہاں بسنے والے عوام کے لئے بھی کچھ نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی ان کے پاس یہ وژن اور سوچ ہے۔