|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2019

دالبندین : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابقہ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی نائب صدر وسینیٹر میر کبیر محمدشہی صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ جنرل سیکرٹری واجہ خیر بخش بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر ملک زبیر اور دیگر قائدین دو روزہ تنظیمی دورے پر دالبندین پہنچ گئے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میر جی ایم بلوچ نے اپنی رہائش گاہ واقع کلی حاجی خدابخش ریکی میں مرکزی قائدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی اراکین بشمول علاقے کے سیاسی و قبائلی عمائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی صوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا دسترس چاہتی ہے ھم نے اقتدار میں ہوتے ہوئے وسائل کے دفاع کے لیے جدوجہد کی۔ریکودک سیندھک پروجیکٹ اور دیگر وسائل بلوچ قوم کی ملکیت ہیں۔نیشنل پارٹی سیاسی و فکری حوالے سے بلوچستان کے عوام کے حقوق کی خاطر جدوجہد کرکے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔