|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2019

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی قائد سابق وفاقی اور صوبائی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے ان کے پارٹی کے سینئر رہنماء چیف یاسر بلوچ کی کراچی میں اہم ملاقات، پارٹی و علاقائی معاملات پر گفت و شنید ہوئی۔

میر اسراراللہ خان زہری نے کہا کہ نظریاتی سیاسی ورکرز پارٹی کے لئے اثاثہ اور سرمائیہ ہوتے ہیں انہی کی بدولت پارٹیوں کو وسعت دوام اور ابھار ملتی ہے، بی این پی (عوامی) کے سینئر رہنماء چیف یاسر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے اصول و قوائد اور سیاسی بصیرت کے حامل قائدین کی بدولت بی این پی (عوامی) آنے والے دور میں ایک توانا جماعت بن کر ابھرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد سے آنے والے ممکنہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوئی، بلدیاتی انتخابات میں بی این پی (عوامی) کے امیدوار الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں اور انتخابات لڑ کر مضبوط جماعت بن کر اسامنے آئے گی۔میر اسرار اللہ خان زہری نے کہاکہ ہماری ایک تاریخ رہی ہے کہ عوامی کی خدمت کریں عوام کی خدمت عوام کے حقوق کی بات ہم ہمیشہ کرتے رہیں گے چاہے ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر ہوں۔