خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار میں قبائلی و سیاسی رہنماء سردار زادہ میر شہزاد غلامانی اور ان کے ساتھیوں کی جھالاوان عوامی پینل میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تاریخ جدوجہد پر مشتمل ہے ہم اپنے آباؤ اجداد سے لیکر آج تک ہمیشہ سے اس سرزمین پر باطل کے خلاف جدوجہد کرتے رہے اور اسلام، دین اور مظلوم کی شان کو بلند کرنے کا اعزاز بھی ہمیں ہی نصیب ہوا، اس جدوجہد پر ہمیں فخر بھی حاصل ہے اور اسے ہم اپنے لئے مشعل راہ بھی سمجھتے ہیں۔
خان محمد زرکزئی، نور محمد مینگل سمیت دیگربہت سارے بہادر اکابرین کی جدوجہد تاریخ کے اوراق میں سنہر ے حروف سے لکھے جائیں گے ان کی ان قربانیوں کونہ صرف پاکستان بلکہ پورے برصغیر میں بسنے والے مسلمان قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جب بھی کسی نے طاقت، گھمنڈ سے مظلوم کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی تو اس ظالم کے خلاف سینہ سُپر ہم رہے ہمارا یہ طرہ امتیاز آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا۔گزشتہ روز ناروے میں ایک ملعون نے مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی تو ایمان سے لبریز ایک صف شکن مسلمان نے اس گستاخی کوناکام بنا دیا۔
اس نوجوان کی دیدہ دلیری اور بہادری پر پاکستان سمیت پوری دنیاء کے مسلمانوں کو فخر حاصل ہے اور ہم کفر کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر آپ نے اس طرح کی توہین کے بارے میں آئندہ بھی کوئی جرات کی تو آپ کو ہر صورت میں دندان شکن جواب ملے گا۔ہم جب جھالاوان میں سیاست کا ذکر کرتے ہیں تو اس میں ہمیں تاریخ میں قوم پرستانہ سیاست کے دعویدار دھوکہ بازوں کی سیاست نظر آتی ہے، جنہوں نے گزشتہ کئی دھائیوں سے عوام کو جانی مالی، اور سوچ، اور حقوق کے حوالے سے جو نقصان دیا ہے اس کی نظیر کہیں بھی نہیں ملتی ہے۔
ان کے ہاں سیاست ایک دھوکہ فریب اورعوام کے سامنے جھوٹ بیان کرنے کا نام ہے، تاہم حقیقت میں ایسانہیں ہے بلکہ سیاست ایک عبادت ہے خدمت ہے اور عوام کے سروں پردستِ شفقت رکھنے کا نام ہے، سیاست کی حقیقت کو ہم نے ہی حقیقی معنوں میں عوام کے سامنے آشکار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب عوام ان دھوکہ بازوں کی چنگل سے نکل کر آذاد ہورہے ہیں،عوام کو ذہنی آذادی مل رہی ہے، سوچ کی آذادی مل رہی ہے، اور اب عوام اپنے نفع اور نقصان کو بھی پہچانتے ہیں یہی وہ تبدیلی ہے۔
اس تبدیلی سے عوام کو دھوکے میں رکھنے والے نام نہادوں کوکافی پریشانی لاحق ہے اب ان کی پریشانیاں مذید بڑھیں گی ختم نہیں ہوں گے اور لوگ ان کے حلقے سے نکلتے رہیں گے، میں سردار زادہ شہزا د غلامانی اور شمولیت کرنے والے دیگر تمام سیاسی کارکنوں کو اپنے قافلے میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ان خیالات کا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے علاقہ جعفر آباد میں قبائلی و سیاسی رہنماء سردار زادہ میر شہزاد غلامانی و ان کے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جھالاوان عوامی پینل میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء شہباز قلندرانی، محمد عالم براہوئی، ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جب کہ سردار مرادخان شیخ، میر فدااحمد قلندرانی، بلال احمد راہی، محمد اقبال رئیسانی، محم دخان رئیسانی، میر نوراحمد رئیسانی،ظفراحمد قمبرانی، میر امان اللہ غلامانی، کریم اللہ مینگل بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل شمولیتی جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی، حافظ جمیل احمد غلامانی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، جب کہ ننہا محمد اکبر نے نعت شریف پڑھا۔
شمولیتی جلسہ عام سے سردار زادہ شہزاد غلامانی، غلام مصطفی غلامانی، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم میر شفیق الرحمن مینگل کے قافلے میں ان کی عوام دوستی کو دیکھ کر شامل ہورہے ہیں، انہیں جب بھی موقع ملا ہے انہوں نے عوام کی خدمت کی ہے ان کے والد میر محمد نصیر مینگل بھی ایک ترقی پسندسوچ کے حامل و معتبرسیاستدان ہیں۔جنہوں نے اس ضلع میں بے حد کام کیا ہے ان کی خدمات کی نشانیاں آج بھی خضدار جھالاوان میں موجود ہیں۔
جب ہم نظریں دوسری دوسر ی جانب مرکوز کرتے ہیں سیاست کے دعویدار وں کو دیکھتے ہیں تو وہاں ہمیں دھوکہ فریب اور جھوٹ ہی جھوٹ نظر آتاہے ووٹ حاصل کرنے والے روایتی طبقہ نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے جب بھی عوام اپنی سہولیات دستیابی کے حوالے سے ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں جی ہم تو سڑک اور نالی کی سیاست نہیں کررہے ہیں جب آپ سڑک اور نالی کی سیاست نہیں کررہے ہیں تو عوام کو کیوں دھوکہ دے رہے ہوہم سمجھتے ہیں کہ یہ سیاست کے دعویداروں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا اور ان کے ووٹ کو حاصل کیا ہے اور پھر عوام کو بھلابیٹھے ہیں تاہم اب آگے انہیں یہ موقع نہیں مل سکتاہے کہ وہ مذید عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں۔
شمولیت جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میرشفیق الرحمن مینگل کا مذید کہنا تھا کہ ہم دعوے نہیں کرتے ہیں بلکہ اپنے کردار ہی سے وہ اقدامات عمل میں لا کر ہی دکھاتے ہیں جو عوام کے مفاد میں ہوں۔ ہمیں جب بھی موقع ملا ہے تو دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کے مسائل کو کم کرنے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی ہیں۔ ہماری پوری زندگی عوامی خدمت عوام کے مسائل کے حل لوگوں کی داد رسی سے عبارت ہے ان اوصاف و اقدامات کے ہم خود دعویدار نہیں ہیں بلکہ عوام ہی ہمارے اقدامات کی گواہی دے رہے ہیں۔
انشاء اللہ ہم مذید کام کریں گے ہماری سیاسی جدوجہد عوام کی فلاح وبہبود و خوشحالی کے لئے ہے لوگوں سے ہم کہتے ہیں کہ وہ بھر وسہ رکھیں انشاء اللہ انہیں مذید تبدیلی نظر آئے گی جنہوں نے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے ان سے نجات کا وہ مرحلہ آن پہنچا ہے اور اب عوام ان کی دھوکہ دہی سے بے زار ہوچکے ہیں اور عوامی قوت کروٹ بدل رہی ہے لوگ ترقی پسند جماعتوں کی جانب جارہے ہیں، مخلص قیادت کے زیر سائیہ آنے میں عافیت محسوس کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ خضدار میں عوام کے بنیادی مسائل حل کروں اس کے لئے۔ فلاح وبہبود اقدامات ہمارے پروگرام میں شامل ہیں جن کو ہم نبہانا چاہتے ہیں اور یہاں عوام کے مسائل کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سردار زادہ شہزاد غلامانی اور ان کے دیگر سینکڑوں ساتھیوں کی ہمارے قافلے میں شمولیت خوش آئندہ بات ہے اور اہم انہیں و ان کے قبیلے کے افراد و سیاسی رفقاء کو خوش آمدید کہتے ہیں انشاء اللہ یہ ہمار قافلہ مذید بڑھے گااور مذید لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوتے جائیں گے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء میر شہباز خان قلندرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے قائدین پر فخر حاصل ہے انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کا سوچا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بات کی۔جب ہم دوسرے نام نہاد قوم پرست جماعتوں کی طرف دیکھتے ہیں تو استحصال کے مرکز و منبع وہی ہیں گزشتہ کئی دھائیوں سے وہ عوام کا استحصال کررہے ہیں۔
انہوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہمیشہ یہاں سے ووٹ تو حاصل کیا لیکن ان کا ٹھکانہ بیرونی ملک رہا وہ بڑے شہروں میں رہ کر صرف عوام دھوکہ دینے میں عافیت محسوس کی۔ یہی ہمارے علاقے کی بڑی بد قسمتی ہے کہ لوگوں کو اپنے نعروں کے ذریعے دھوکہ دیکر ان کا ووٹ حاصل کیا اور خود جاکر عیش و آرام کی زندگی گزاری۔ بات صرف اس حدتک نہیں رکتی کہ ان دھوکہ بازوں نے صرف عوام کو ووٹ پر دھوکہ نہیں دیا بلکہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کو یہاں کے نوجوانو کو جذباتی کرکے ان کی زندگیاں بھی ان سے چھین لی اس سے بڑی تباہی اور کیا ہوسکتی ہے۔
اس لیئے عوام کو اب سوچنا چاہیے ہ وہ ہمیشہ دھوکہ کھاتے رہیں گے یا جنہوں نے انہیں دھوکہ دیا ان سے اپنے آپ کو آذاد کرلیں گے۔ لہذا اب دھوکہ بازوں سے نجات کا وقت ہواچاہتاہے لہذا عوام اپنے فیصلے کے خود مالک بنیں۔ انہوں نے سردار زادہ شہزاد غلامانی اور ان کے دوستوں کو جھالاوان عوامی پینل میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی۔