کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا،صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کا مقصد صحافتی وعلمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی سنگ بنیاد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صدیق بلوچ اکیڈمی میں صحافتی نیوزیم بھی تعمیر کی جائے تاکہ بلوچستان کے صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے اداروں اور شخصیات کے پورٹریٹ رکھے جاسکیں جو نوجوانوں کیلئے علمی حوالے سے فائدہ مند ثابت ہو۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر شعبہ کی بہتری کیلئے پُرعزم ہے تاکہ صوبہ سے پسماندگی کا خاتمہ یقینی ہوسکے۔تقریب میں صوبائی وزراء ظہور بلیدی، میرضیاء لانگو، نصیب اللہ مری، عبدالخالق ہزارہ،بشریٰ رند،صدر پریس کلب کوئٹہ رضا الرحمان، جنرل سیکریٹری ظفر بلوچ سمیت سینئر صحافیوں اورعہدیداران نے شرکت کی۔