|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میں 95عارضی گھوسٹ ملازمین کا انکشاف جبکہ 65ملازمین سرکاری ملازمین بھی غیرحاضر نکلے میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے۔

گرفتاریوں کا امکان ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی نے تحقیقات شروع کرکے ملازمین کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر میں 130 سرکاری ملازمین کی حاضری چیک کی گئی غیر حاضر گھوسٹ ملازمین کی دوڑیں لگ۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریڑی بلوچستان فضیل اصغر کے ڈیرہ مراد جمالی کے موقع پر ڈیرہ مراد جمالی میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو تحقیقات کا حکم دیا جس کی روشنی میں ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد بچل لاشاری کو سرکاری وعارضی ملازمین کو پیش کرنے کا کہاکہ جس کی روشنی میں سرکاری 65ملازمین غیر حاضر پائے گئے جبکہ عارضی 95 ملازمین گھوسٹ نکلے جن کے خلاف تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ نے چیف سیکریڑی بلوچستان کو ارسال کردی گئی ہے۔

واضع رہے کہ سیکریڑی لوکل گورنمنٹ بلوچستان میں مبنیہ طور پر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میں چار کروڑ اٹھارہ لاکھ ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا پہلے ہی کمشنر نصیرآباد کو خط ارسال کر چکے ہیں۔