|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2019

کوئٹہ :  بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والوں کی عدم بازیابی کے خلاف آج بروز اتوار کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران نصف درجن خواتین کی مبینہ گمشدگیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق آواران اور ڈیرہ بگٹی سے ہے حکام بالا بلوچستان میں بلوچ خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔

اْنہوں نے کہا کہ خواتین کی مبینہ گمشدگیوں کے واقعات مستقبل میں بھیانک شکل اختیار کرسکتے ہیں جس کے خلاف آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تمام انسانی حقوق کے کارکن، سول سوسائٹی،سیاسی و مذہبی جماعتوں اور طلباء تنظیموں کے کارکنوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

Trackbacks/Pingbacks

  1.  بی ایچ آر او کے زیر اہتمام آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا – Balochistan Affairs

Comments are closed.