تربت : بی ایس او پجار کے زیر اہتمام ڈگری کالج سے تربت پریس کلب تک مارچ۔ بی ایس او پجار کی مرکزی کمیٹی کے رکن بوہیر صالح ایڈوکیٹ کی سربراہی میں عطاشاد ڈگری کالج سے ایک پر امن ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں زونل صدر نوید تاج، صدام ناز سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں فوری طورپر طلباء یونین بحال کیاجائے،جمہوریت کے علمبردار طلبہ کو جمہوری جدوجہد پرپابندی نہیں لگائے۔
طلباء سیاست ہماراجمہوری حق ہے۔ یونین بحال کرکے جلد یونین کی الیکشن کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء سیاست پر پابندی کی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔