|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2019

کوئٹہ: ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر کمالان گچکی اور بلوچستان ایڈز پروگرام کے منیجر ڈاکٹر افضل خان زرکون نے کہاہے کہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، رواں سال ہم نے ایڈ ز کے عالمی دن کی منا سبت سے 20نومبر سے تقر یبا ت کا آغاز کر دیا ہے، یکم دسمبر کو ہر سال عالمی سطح پر و ر لڈ ایڈ ز ڈے کے طور پر منا یا جاتا ہے۔

اس دن کو منا نے کا مقصد ایڈ ز کے مر ض میں مبتلا مر یضوں سے اظہار یکجہتی اور لوگوں کو شعور و آگاہی دنیا ہے کہ وہ ایچ آئی وی ایڈ ز سے بچیں اور احتیاط کر یں، ورلڈ ایڈ ز ڈے کی مناسبت سے آج یکم دسمبر کولیاقت پارک میں عوامی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیاہے،فیسٹیول 11بجے سے لیکر شام 5بجے تک جاری رہیگا جس میں سٹالز اور کلچر ل میوزیکل میلہ منعقد ہوگا جبکہ تین دسمبر کو بی ایم سی میں ایک سمینا ر منعقد کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی منیجر بی اے سی پی ڈاکٹر داود خان اچکزئی، ڈاکٹر ممتاز مگسی، امان اللہ کاکڑ،وطن یار خلجی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ہر سال و ر لڈ ایڈ ز ڈے کے طور پر منا یا جاتا ہے اس دن کو منا نے کا مقصد ایڈ ز کے مر ض میں مبتلا مر یضوں سے اظہار یکجہتی اور لوگوں کو شعور و آگہی دنیا ہے کہ وہ ایچ آئی وی ایڈ ز سے بچیں اور احتیاط کر یں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی زندگی کو احتیاط سے ہی محفوظ بنا یا جاسکتا ہے ایڈ ز کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے اور ہم جان کر ہی اس لا علاج مر ض سے بچ سکتے ہیں عالمی ایڈز ڈے پر ہر سال ایک مو ضوع دیا جاتا ہے۔

اس سال کا موضو ع معاشر ہ خود تبدیلی لائے پر مبنی ہے اورواقعی تمام ادارے ملکر ہی ایڈز سے بچا و کی تبدیلی لاسکتے ہیں بلوچستان ایڈ ز کنٹرول پر وگرام ہر سال یونیسف،مر سی کو ر، لے جنڈ سوسائٹی، ایف پی اے پی،سوشیو پاک،اساس پی کے اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر عالمی دن کو بھر پور انداز میں مناتے ہیں اس سال ہم نے ایڈ ز کے عالمی دن کی منا سبت سے 20نومبر سے تقر یبا ت کا آغاز کر دیا ہے اور اس دوران سائیکل ریلی اور مختلف نو عیت کی سرگرمیاں منعقد ہوئیں، ورلڈ ایڈ ز ڈے کے مو قع پر آج یکم دسمبر کو ہم نے لیاقت پارک میں عوامی فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے یہ فیسٹیول 11بجے سے لیکر شام 5بجے تک جاری رہیگا جس میں سٹالز اور کلچر ل میوزیکل میلہ منعقد ہوگا، جبکہ تین دسمبر کو بی ایم سی میں ایک سمینا ر منعقد کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایڈ ز کے مر یضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا جار ہا ہے ایک محتاط انداز ے کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اب 6ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، ایڈز کنٹرول پر وگرام کے پاس اس سال رجسٹر ڈ مر یضوں کی تعداد بڑھتی ہوئی 1339تک جاپہنچی ہے جسمیں کوئٹہ میں 1035جبکہ تربت میں 314مریض رجسٹر ڈ ہوئے ہیں گزشتہ 2سالوں کے نسبت اس سال ہیجڑوں میں ایڈ ز کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ چکی ہے 100ہیجڑوں میں 20ہیجڑے ایڈ ز کے مریض پائے گئے جو تشویش ناک بات ہے۔

حاملہ خواتین میں 2017میں 10جبکہ 2018میں 12اس طر ح رواں سال میں یہ تعداد بڑ ھتی ہوئی 50تک جاپہنچی ہے جن میں سے 47ڈیلیور ہوچکے ہیں، ایڈ ز کے مریضوں میں زیادہ تر تعدادسرنج کے ذریعے نشہ لینے والے افراد کی ہے جبکہ مر د سے مر د جنسی تعلق استوار رکھنے والوں میں یہ تعداد زیادہ پائی گئی ہے۔

بلوچستان ایڈ ز کنٹرول پر وگرام نے ایڈ ز کی وباء پر قابو پانے کیلئے صوبے کے 30اضلاع میں اسکریننگ سنٹر جبکہ کوئٹہ اور تر بت میں ٹریٹمنٹ سنٹر قائم کئے ہیں اور جلد ہی ژوب لورالائی، سبی،ڈیر ہ مر اد جمالی اور لسبیلہ یعنی 5اضلاع میں ٹر یٹمنٹ سنٹر کھولے جائیں گے 9جیلوں میں سکریننگ کے دوران 36قیدیوں میں ایڈ ز پایا گیا، جبکہ نصیر آبا د ڈویژن میں اس سال 20ہزار افراد کی سکریننگ ٹیسٹ ہو ا۔

انہوں نے کہاکہ ایچ آئی وی ایڈ ز سے بلوچستان کو بچا نے کیلئے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد علما ء کر ام،اساتذ ہ کرام،میڈیا اور دیگر کوملکر کام کرنا ہوگا اور احتیاطی تدابیر ہی ایڈ ز سے بچا و کا واحد راستہ ہے عوام النا س میں آگہی پیداکرنے کیلئے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا بلوچستان میں اس وقت بڑا مسلہ لوگوں کا ایڈ ز کو نہ جاننا ہے اور احتیاطی تدابیر کا علم نہیں ہے ہم اپنے دوست اداروں کے ساتھ ملکر شعور وآگہی پیدا کررہے ہیں