کوئٹہ: سماجی تنظیموں کوئٹہ آن لائن، ٹی ایس او کے عہدیداروں ریاض بلوچ، ضیا خان،جہانگیر ترین اور دیگر رضاکاروں نے کوئٹہ میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ آن لائن اور ٹی ایس او کی جانب سے دسمبر کوافراد باہم معذوری عالمی دن منایا جارہاہے، جس میں اس دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے،جس میں کوئٹہ آن لائن، ٹی ایس او افراد باہم معذوروں کا تنظیم اورمحکمہ سوشل ویلفیئر حکومت بلوچستان اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے یہ دن بھر پور انداز میں منایا جائیگا۔
اس دن کا اہم مقصد افراد باہم معذوروں کے مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانا اہم مقصد ہے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ٹی ایس او ریاض بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت یا ریاست کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات افراد باہم معذور کیلئے خوش آئندہ ہے مگر ان کے عمل درآمد پر توجہ کی سخت ضرورت ہے حال ہی میں حکومت بلوچستان کی جانب سے کونسل کا قیام اور افراد باہم معذور سرکاری محکموں میں معذور افراد کیلئے خصوصی کنونس الاؤنس 2000ہزارروپے معذوری سرٹیفکیٹ کی اجرا میں آسانی اور نیشنل سطح پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات اور معذور افراد کی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر عملدر آمد کرنا ضروری ہے۔
بلوچستان میں معذور افراد کیلئے قانون سازی کو ملک بھر میں اولین ترجیح حاصل ہے جس میں معذور تنظیموں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ معذور افراد کے کوٹے کو بڑھا کر 5فیصد کرنا قابل ستائش اور اس پر جلد از جلد عملدرآمد کروانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ بانی کوئٹہ آن لائن ضیا خان نے کہا ہے کہ ہمارا عظم معاشرہ وہ جو سب ہوکے تحت ہم پورے بلوچستان میں معذور افراد کو مستحکم اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے حکومت بشمول تمام غیر حکومتی، تعلیمی اداروں کو قابل رسا بنایا جائے تاکہ افراد باہم معذور کسی بھی طرح سے نظر انداز نہ ہو اس وقت افراد باہم معذور نہ صرف اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں بلکہ معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے میں سرگرم ہے کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں افراد باہم معذوری کو بہت مسائل درپیش ہے۔
کور ٹیم ممبر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اس دن کا مقصد معذورو افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا اہم مقصدہے اور زیادہ سے زیادہ معذور افراد میں معذوری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔تمام افراد باہم معذوروں سے بھر پور اپیل ہے کہ وہ اس دن میں لازمی شرکت کرے۔